کھیل وکھلاڑی

< > ورلڈکپ؛ پاکستان اپنا پہلا میچ کس ٹیم کے خلاف کھیلے گا؟

بلاوایو: نیدرلینڈز نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دیکر آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جمعرات کو زمبابوے کے شہر بلاوایو کے کوئن اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے جس کے جواب میں نیدرلینڈ نے دیا گیا ہدف 42.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

Advertisement

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک افغان میچ کے مقام تبدیل کرنے پر بات ہوئی تھی، آرتھر کی تصدیق

واضح رہے کہ نیدرلینڈز کو ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کیلئے نہ صرف یہ میچ جیتنا ضروری تھا بلکہ اسکاٹ لینڈ کو نیٹ رن ریٹ کے لحاظ سے پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر بھی لے جانا تھا۔

نیدر لینڈز کو مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کیلئے 278 رنز 44 اوورز میں بنانا ضروری تھے تاہم اس نے 42.5 ویں اوور میں یعنی 7 گیند پہلے ہی اسے پورا کرلیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ شیڈول کا اعلان ہوگیا؛ پاک بھارت میچ کب ہوگا

ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کا پہلا میچ 6 اکتوبر 2023 کو نیدرلینڈز کے ساتھ حیدرآباد میں ہوگا۔

نیدرلینڈز نے پہلا ورلڈ کپ 2011 میں کھیلا تھا اور اب وہ پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ میں پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button