ایشزسیریز، وسیم اکرم آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پرفارمنس پر مسرور
لندن: سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے جاری ایشز سیریز میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پرفارمنس کو سراہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بیٹرز کی نسبت بولرز بہتر کپتان ثابت ہوتے ہیں۔
سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے انگلینڈ سے جاری ایشز میں آسٹریلوی کپتان کمنز کے کھیل کی ستائش کی، جنھوں نے بولنگ کے علاوہ بیٹنگ میں بھی اپنے جوہر کھل کر دکھاتے ہوئے ٹیم کو سیریز کے دو ابتدائی میچز میں جیت سے ہمکنار کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، ٹیسٹ کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ میں اب تک فاسٹ بولرز بہترین کپتان ثابت ہوئے ہیں۔
وسیم اکرم، عمران خان اور وقاریونس بھی پاکستان کے بطور پیسرز کامیاب کپتان رہے ہیں، بھارت نے کپیل دیو کی زیرقیادت بڑی فتوحات سمیٹی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم آؤٹ آف فارم سوریا کمار کی حوصلہ افزائی کرنے لگے
وسیم اکرم نے ناتھن لائن کے ہمراہ برمنگھم ٹیسٹ میں کمنز کی شاندار بیٹنگ کی بھی ستائش کی، جس کی بدولت کینگروز نے فتح کو اپنا مقدر بنایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کمنز نے اس تاثر کو غلط ثابت کردکھایا ہے کہ بولرز اچھے کپتان نہیں ہوتے، وہ اپنی ذمہ داری عمدگی سے انجام دے رہاہے، میں چھ یا سات برس قبل آئی پی ایل میں ان کے ہمراہ کام کرچکا ہوں۔