کھیل وکھلاڑی

پی سی بی میں تبدیلیوں کی ہوا چلنے کا امکان بڑھ گیا

کراچی: پی سی بی میں تبدیلیوں کی ہوا چلنے کا امکان بڑھ گیا جب کہ نئی مینجمنٹ کمیٹی کے آنے پر کئی آفیشلز کی کرسیاں ہلنے لگیں۔

پی سی بی میں سربراہ کی تبدیلی پر دیگر ڈیپارٹمنٹس میں بھی نئے لوگ آتے ہیں،اس بار بھی ایسا ہی ہوگا،نجم سیٹھی کے دور میں جب پرانا آئین بحال ہوا تو فیصل حسنین کی بطور سی ای او پوزیشن ختم ہو گئی،اس پر انھیں اسپیشل پروجیکٹس ڈپارٹمنٹ کا سربراہ بنا دیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا کوئی پروجیکٹ ہی نہیں ہے جس کے لیے کسی کا تقرر کیا جائے،جسے سائیڈ لائن کرنا ہو اسے وہاں بھیج دیا جاتا ہے، ذاکر خان کے ساتھ بھی یہی ہوا اور ریٹائرمنٹ کے بعد اسپیشل پروجیکٹس میں رکھ لیا گیا،اب انھیں عارضی طور پر دور پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیج دیا گیا ہے، گوکہ فیصل حسنین ان دنوں ذکا اشرف کے ساتھ جنوبی افریقہ گئے ہوئے ہیں مگر آئی سی سی کی میٹنگ میں سی او او سلمان نصیر ہی شریک ہوں گے،فیصل کو کونسل کے ریونیو شیئرنگ فارمولے پر مشاورت کیلیے ساتھ لے جایا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل، ذکا اشرف چیئرمین مقرر

ذرائع نے بتایا کہ جلد ہی وہ خود پی سی بی کو الوداع کہہ سکتے ہیں بصورت دیگر فارغ کر دیا جائے گا،روانگی سے قبل ذکا اشرف کو میڈیا ڈپارٹمنٹ نے اپنے کام کے حوالے سے بریفنگ دی تھی،وہ اس سے مطمئن نہیں ہیں اور بڑی تبدیلیاں ممکن ہیں،اس حوالے سے بعض افراد کے انٹرویوز بھی ہو چکے۔

نجم سیٹھی کی قریبی پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی کی ملازمت بااثر شخصیات بچانے کیلیے کوشاں ہیں،البتہ کامیابی کا امکان کم ہے،سابقہ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ جاتے جاتے بعض آفیشلز کی پروموشن کر گئے تھے،ان کا بھی ازسرنو جائزہ لیا جائے گا،میرٹ سے ہٹ کر جسے ترقی ملی اسے سابقہ پوزیشن پر واپس بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button