پاکستان

نیپال میں ہیلی کاپٹر ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب گر کر تباہ؛ 6 افراد ہلاک

کھٹمنڈو: نیپال میں مسافر بردار ہیلی کاپٹر ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب پہاڑی سلسلے سولکھمبو میں زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں مسافر بردار ہیلی کاپٹر NA-MV نے  سورکے ہوائی اڈے سے کھٹمنڈو کے لیے پرواز بھری تھی لیکن اڑان کے کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا۔

لاپتا ہیلی کاپٹر کی تلاش میں گئے سرچ آپریشن ٹیم کو ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی سلسلے سولکھمبو کے ضلع لامجورا سے مل گیا۔ ہیلی کاپٹر میں 6 افراد سوار تھے لیکن ملبے سے 5 لاشیں نکالی گئیں۔ ایک لاپتا ہے۔

 

یہ خبر پڑھیں : نیپال طیارہ حادثہ میں ہلاک مسافر کی فیس بک لائیو ویڈیو وائرل

بعد ازاں لاپتا شخص کی لاش بھی ایک کھائی سے مل گئی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سے 5 کا تعلق میکسیکو سے تھا۔ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر مبینہ طور پر پہاڑی کی چوٹی پر ایک درخت سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا تاہم ابھی تفتیش ابتدائی مرحلے میں ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : نیپال میں مسافر طیارہ گرکر تباہ، 68 افراد ہلاک

ایوی ایشن نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ نیپال میں ہی رواں برس کے آغاز میں مسافر بردار طیارہ حادثے میں 72 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button