پاکستان

ایرانی صدر کے دورِ پاکستان پر ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

پاکستان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی آمد کے بعد ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔ حکومت نے کئی وزارتوں کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی، جبکہ چند دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

پاکستان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی آمد کے بعد ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں موجود متعدد وزارتوں اور اداروں کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی۔ تاہم کابینہ ڈویژن، ایف بی آر، وزارتِ خزانہ، وزارتِ تجارت اور وزارتِ خارجہ کے دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ وزارتِ داخلہ، انسدادِ منشیات، قانون و انصاف، وزارتِ پارلیمانی امور، وزارتِ صنعت و پیداوار اور وزارتِ منصوبہ بندی کے ملازمین کو بھی گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button