شوبز

فراڈ کیس میں امیشا پٹیل کی عدالت میں پیشی

رانچی: بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل ڈھائی کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں عدالت میں پیش ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ امیشا پٹیل رانچی  کی عدالت میں پیش ہوئیں اورموقف اختیار کیا کہ ان پر عائد مالی فراڈ کے الزامات درست نہیں۔ عدالت نے امیشا پٹیل کو 18 جون کو مشروط ضمانت دی تھی۔

امیشا پٹیل کیخلاف پروڈیوسر اجے سنگھ نے چیک باؤنس ہونے اور ڈھائی کروڑ روپے کے فراڈ کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ اجے سنگھ کا موقف ہے کہ اداکارہ کو فلم بنانے کے لیے ڈھائی کروڑ روپے دیئے تھے تاہم نہ تو فلم بنی اور نہ ہی سود سمیت پیسے واپس ملے۔اجے سنگھ کا مزید کہنا ہے کہ امیشا پٹیل نے جو چیک دئیے تھے وہ بھی باؤنس ہوگئے جس کے بعد عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔

 

مزید پڑھیں : امیشا پٹیل کو تین کروڑ کے فراڈ کیس میں ضمانت مل گئی

 

اداکارہ امیشا پٹیل طویل عرصے بعد اپنی بلاک بسٹر فلم ’ غدر‘ کے سیکوئل کے ساتھ  بڑے پردے پر واپس آرہی ہیں۔ سنی دیول کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی امیشا پٹیل کی فلم 11 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button