ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی کی پی آئی اے کو واجبات کی ادائیگی کیلیے وارننگ
کراچی: ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کو واجبات ادا نہ کرنے پر ادائیگی سے متعلق انتباہی لیٹر جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن نے ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی کے واجبات ادا نہیں کیے ہیں جس پر ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کو ادائیگی سے متعلق یاد دہانی لیٹر جاری کیا ہے۔
قومی ایئرلائن نے ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی کو 6 ماہ سے ادائیگی نہیں کی تھی جس کے بعد پی آئی اے پر 82لاکھ ریال سے زائد واجب الادا ہوگئے ہیں۔
Advertisement
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کو 15جولائی تک واجبات ادا کرنے کی وارننگ دی ہے۔
اتھارٹی نے پی آئی اے کا ونٹر شیڈول فلائٹ کا سلاٹ ادائیگی سے مشروط کر دیا ہے، اگر قومی ایئرلائن نے واجبات ادا نہیں کیے تو ونٹر سلاٹ میں بھی کمی کردی جائے گی۔
سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو جدہ ایئرپورٹ کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے بھی وارننگ جاری کر رکھی ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کی ہے کہ ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی نے واجبات کی ادائیگی کے لیے ریمائنڈر جاری کیا ہے۔