فلائی جناح کا کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا اعلان
کراچی: پاکستان کی سستی ترین ائیرلائن فلائی جناح نے کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
فلائی جناح نے 23 جولائی سے کوئٹہ اور اسلام آباد کے نئے روٹ پر ہفتہ وار 5 پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان فلائی جناح کے مطابق متعارف کردہ نیا روٹ مسافروں کو دونوں شہروں کے درمیان سفر کا نیا موقع فراہم کرےگا، جس کی بدولت زیادہ سے زیادہ مسافر سستی سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ آرام دہ سفر سے بھی مستفید ہو سکیں گے۔
ترجمان کےمطابق فلائی جناح انتہائی کم قیمت پر قابل اعتماد اور آرام دہ سفر کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے جبکہ معیاری سروس،موثر آپریشنز اور زیادہ کنیکٹیوٹی پیش کرتے ہوئے مسافروں کے فضائی تجربہ کو خوشگوار بناتی ہے۔
فلائی جناح اس وقت پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کراچی،اسلام آباد،لاہور،پشاور اور کوئٹہ کے درمیان پروازیں چلا رہی ہے، ایئرلائن کے فضائی بیڑے میں اس وقت تین جدید ترین ایئر بس A320طیارے شامل ہیں۔
کسی بھی اکانومی کیبن کے مقابلے میں زیادہ کشادہ نشستوں کے علاوہ،فضائی کمپنی مسافروں کو اسکائی کیفے کے آن بورڈ مینو کے ذریعےسستا اور اپنی مرضی کے مطابق سفری تجربہ فراہم کرتی ہے جہاں مسافر انتہائی مناسب قیمت پر اسنیکس،سینڈوچزاور دیگر مختلف پکوانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
صارفین فلائی جناح کی ویب سائٹ(www.flyjinnah.com)کال سینٹر 3565096-021 یا ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے اپنی پرواز بک کرواسکتے ہیں۔