شوبز

اچھی ریٹنگ ٹی وی ڈراموں کی کامیابی کی ضمانت بن گئی ہے، وسیم عباس

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر فنکار وسیم عباس نے ٹی وی ڈراموں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو انہیں نہیں دیکھنا چاہئے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری ریٹنگ کے چکر میں غلط نظریات کو ناظرین کے دماغ میں ڈال رہی ہے اور نقصان دہ اسٹیریو ٹائپس عام ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ ڈرامے کی شوٹنگ ختم ہوئی اور وہ آن ائر ہونے والا تھا تو انہوں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ دعا کرو جب ڈراما ٹی پر آئے تو بجلی نہ ہو اور کوئی بھی اسے نہ دیکھے، یہ نقصان دہ ہے۔

 

وسیم عباس کا کہنا تھا جس ڈرامے کو وہ غلط سمجھتے تھے اسی نے ویورشپ کے ریکارڈ قائم کیے جس نے انہیں بہت زیادہ مایوس کیا۔

انہوں نے اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا کہ آج کل کسی بھی ٹی وی شو کی کامیابی کی ضمانت اس کی ریٹنگ بن گئی ہے اور اچھے مواد کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔

اپنے بیٹے علی عباس کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بیٹے کو کبھی کوئی شوبز سپورٹ فراہم نہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے بیٹے کو انڈسٹری میں اس کا مقام اب تک نہیں مل سکا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button