کھیل وکھلاڑی

ایشین ایتھلیٹکس؛ پاکستان نے جیولین تھرو میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

لاہور: بنکاک  میں جاری ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان نے جیولین تھرو کے ایونٹ  میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

جیویلین تھرو ایونٹ  کے فائنل  میں پاکستان  کے اتھلیٹ محمد یاسر تیسری پوزیشن حاصل کرکے کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے 79 اعشاریہ 93 میٹر  کے فاصلے پر جیویلین کو تھرو کیا۔ جاپانی اتھلیٹ نے83 اعشاریہ 15میٹر کے فاصلے پر جیولین تھرو  کرکے طلائی تمغہ جیتا جبکہ بھارتی اتھلیٹ نے  81 میٹر  کے فاصلے پر جیولین  تھرو کر  کے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

 

ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کے چار اتھلیٹس نے حصہ لیا ۔ معید بلوچ پہلے راؤنڈ سے آگے نہ بڑھ سکے۔ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر عیشا عمران کو مقابلے میں شرکت سے روک دیا گیا تھا، جبکہ شجر عباس سو، اور دو سو میٹر ریس کے سیمی فائنل تک پہنچ سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button