کاسمیٹک سرجری سے متعلق تبصروں پر عینی جعفری غصے میں آگئیں
کراچی: پاکستانی اداکارہ عینی جعفری نے بالآخر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کاسمیٹک سرج سے متعلق تبصروں پر خاموشی توڑ دی ہے اور صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ عرصے سے انٹرنیٹ صارفین ان کی شکل کے بارے میں سوالات پوچھتے نظر آرہے ہیں۔ بالخصوص جب انہوں نے اپنی تازہ ترین تصاویر شیئر کیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ نے اپنے چہرے کے ساتھ کیا کیا؟ آپ تو پہلے بہت خوبصورت تھیں۔ دوسرے صارف نے پرانے گانے کے مصرعے کو کچھ اسطرح بدلا، ’تیری کالی کالی ٹانگیں‘۔ جبکہ دیگر صارفین نے بھی ان کی بدلی صورت کو خراب کاسمیٹک سرجری کا نتیجہ قرار دیا۔
عینی نے مذکورہ بالا تبصروں کا غصے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمر کے ساتھ ساتھ انسان کا چہرہ بدلتا ہے اور ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔ انہوں نے کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کی لیکن اگر جب انہیں مناسب لگے گا تو وہ کروائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ زیادہ تر گھر سے باہر رہتی ہیں جس کی وجہ سے جسم کی رنگت تبدیل ہونا معمول کی بات ہے۔
Advertisement
عینی جعفری نے اگرچہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بہت زیادہ کام نہیں کیا لیکن انہیں آج بھی لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے فلمیں اور ڈرامے دونوں کیے ہیں جبکہ اب وہ اپنی خاندانی زندگی پر زیادہ توجہ مرکوز کی ہوئی ہیں۔ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ برطانیہ میں مقیم ہیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان میں بہت زیادہ پراجیکٹس میں نظر نہیں آتیں۔
عینی بیرون ملک زیادہ فعال طور پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بھارت میں ایک پروجیکٹ پر دستخط کیے ہیں۔ عینی کو لندن میں ہالی ووڈ کی باربی فلم کے پریمیئر میں بھی دیکھا گیا تھا۔