پاکستان

KP نے 2026-27 فنانس بل منظور، کرپٹو ٹیکس اور جرمانوں میں اضافہ

KP اسمبلی نے 2026-27 فنانس بل منظور کیا، جس میں کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں پر 5٪ ٹیکس، پی او ایس اور ای انوائسنگ مشین نہ لگانے پر جرمانہ 5 لاکھ، مسافر گاڑیوں اور رکشوں پر نئی ٹیکس شرحیں شامل ہیں۔

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے 24 جون 2026 کو 2026-27 کے فنانس بل کو منظور کیا۔ اس بل میں کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں پر پہلی مرتبہ 5٪ ٹیکس عائد کیا گیا، جبکہ پی او ایس اور ای انوائسنگ مشین نہ لگانے پر جرمانہ 2 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ کر دیا گیا۔ مسافر گاڑیوں پر ٹیکس میں ردوبدل، رکشوں اور وینزاور بسوں کے لیے نئی سالانہ ٹیکس شرحیں مقرر کی گئیں۔ کاروبار کو کیپرا کے ساتھ رجسٹر نہ کرنے پر 4 لاکھ روپے جرمانہ یا ایک سال کی سزا ہو سکتی ہے۔ ٹیکس فراڈ پر 5 لاکھ یا واجب الادا ٹیکس کا 5٪ جرمانہ اور پانچ سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے، جبکہ کاروباری لین دین بینک کے ذریعے نہ کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ اور چھ ماہ تک قید کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button