کھیل وکھلاڑی

پاک افغان ون ڈے سیریز کہاں کھیلی جائے گی؟ نام سامنے آگیا

افغانستان اور پاکستان کے درمیان 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کی میزبانی سری لنکا کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیاکپ 2023 کو ذہن میں رکھتے ہوئے دونوں ٹیمیں سری لنکا میں سیریز کھیلیں گی، افغان بورڈ سیریز کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے گا۔

پاکستان اور افغانستان کے مابین سیریز کا باقاعدہ شیڈول ابھی جاری ہونا باقی ہے تاہم تینوں میچز اگست کے تیسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

 

مزید پڑھیں: قومی ٹیم اگست میں افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلے گی

دوسری جانب ایشیاکپ کا آغاز 30 اگست سے ملتان میں ہوگا جبکہ فائنل سری لنکا میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور سری لنکا ایونٹ کے مشترکہ میزبان ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے لنکن ہوم گراؤنڈ پر موجود ہے، جہاں پاکستان نے ایک ٹیسٹ میں فتح حاصل کرلی ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک افغان میچ کے مقام تبدیل کرنے پر بات ہوئی تھی، آرتھر کی تصدیق

ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے بعد کئی پاکستانی کھلاڑی بشمول کپتان بابراعظم، 30 جولائی سے شروع ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں شرکت کریں گے۔

بابر سری لنکن لیگ میں اپنا ڈیبیو کریں گے اور ٹورنامنٹ کے دوران کولمبو اسٹرائیکرز کی قیادت کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button