خوراک ہتھیار نہیں ہے، یوکرین کے اناج ذخیرہ کی جگہوں کو روس مسلسل ٹارگٹ کر رہا ہے، جوزپ بوریل
برسلز (امن نیوز انٹر نیشنل) یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ خوراک ایک ہتھیار نہیں ہے
جب کہ روس یوکرین کی اناج ذخیرہ کرنے کی تنصیبات اور بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کو روزانہ ٹارگٹ حملوں سے تباہ کر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپین فارن افیئرز کونسل اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے خوراک کی مسلسل ہتھیار سازی اور BSGI کا خاتمہ عالمی غذائی تحفظ کو متاثر کر رہا ہے
جس سے لاکھوں افراد خطرے میں ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے ان خیالات کے اظہار اور اس کیلئے روسی قیادت کو مخاطب بنانے کیلئے ’’خوراک ہتھیار نہیں‘‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔
دوسری جانب یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے اعلامیے کے مطابق انہوں نے فارن افیئرز کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس بھوک کو ہتھیار بنا رہا ہےہتھیار بنا رہا ہے اور خوراک کے عدم تحفظ سے منافع کماتا ہے۔ اس لیے ہم نے یوکرین کو دفاعی تعاون کیلئے پائیدار اور متوقع مالی اعانت کی تجویز پیش کی ہے۔