بین الاقوامی

امریکی صدر نے پہلی بار اپنی ساتویں پوتی کو تسلیم کرلیا

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے  4 سالہ نیوی جان رابرٹس کو پہلی بار اپنی ساتویں پوتی کی حیثیت سے خاندان کا حصہ تسلیم کرلیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق مذکورہ بچی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن اور ان کی ایک دوست لنڈن رابرٹس کی بیٹی ہیں تاہم امریکی صدر کے بیٹے نے اس رشتے کو عوامی سطح پر کبھی بھی تسلیم نہیں کیا تھا۔

راکنساس کی رہائشی خاتون لنڈن رابرٹس نے 2018 میں صدر کے بیٹے کے خلاف اپنی بیٹی کی ولدیت کا دعوی بھی دائر کیا تھا لیکن امریکی صدر کے بیٹے اس سے انکاری رہے۔

 

Hunter Biden girl friend and daughter
ڈی این اے کے ذریعے یہ ثابت ہوگیا کہ مذکورہ بچی ہنٹر بائیڈن کی ہی ہے۔ 2021 میں صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر نے بھی تسلیم کرلیا تھا کہ یہ رشتہ اس وقت قائم ہوا جب وہ شراب اور منشیات کی لت کا شکار تھے۔

تاہم اب امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی ہنٹر اور ان کی دوست کی بیٹی کو اپنی پوتی تسلیم کرلیا۔

صدر بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا بیٹا ہنٹر اور میری پوتی کی ماں ایک ایسے رشتے کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں جو کم سن بیٹی کے بہترین مفاد میں ہو۔

امریکی صدر نے درخواست کی ہے ہنٹر، ان کی دوست کی بیٹی سے متعلق پرائیویسی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔  یہ سیاسی نہیں بلکہ خاندانی معاملہ ہے۔

یاد رہے کہ ہنٹر بائیڈن شادی شدہ ہیں اوو ان کے چار بچے بھی ہیں۔ ان کی اہلیہ کا نام میلیسا کوہن ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button