پاکستانی ایتھلیٹس نے ویانا میں 7 گولڈ میڈلز جیتے

پاکستانی روئنگ ٹیم نے ویانا میں 12 میڈلز، جن میں 7 گولڈ شامل ہیں، حاصل کیے۔ مردوں اور خواتین دونوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
پاکستان کے روئنگ کھلاڑیوں نے ویانا میں ہونے والے بین الاقوامی روئنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھائی اور کل 12 میڈلز، جن میں 7 گولڈ میڈلز شامل ہیں، جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ مردوں کے ڈبلز ایونٹ میں حسنین رضا اور عبدالرحمان نے گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ مینز اوپن ڈبلز میں محمد اسد اور ذیشان حسین نے سونے کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ اوپن مینز فور ایونٹ میں عبداللہ، ہادی، حسنین اور ایان پر مشتمل ٹیم نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا۔ خواتین کیٹیگری میں ردا بتول، زوحا وقاص، عائزا فہد، کاظمہ اور جویریہ نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے چار طلائی تمغے حاصل کیے۔ مجموعی طور پر 12 ممالک کے 700 روئرز نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔




