پاکستان

طوفانی بارشوں کا ہائی الرٹ: خیبر پختونخوا میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں 1 سے 5 جولائی تک شدید بارشوں کا ہائی الرٹ جاری کیا۔ پشاور، نوشہرہ، مردان اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

پاکستان کے خیبر پختونخوا میں 1 سے 5 جولائی تک شدید موسلادھار اور طوفانی بارشوں کا ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کا حکم دیا ہے۔ الرٹ کے مطابق، شدید بارشوں کی وجہ سے صوبے کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ ساتھ ہی پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، سوات اور ایبٹ آباد کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا شدید خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حکام عوام کو اپیل کر رہے ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، اور اگر ممکن ہو تو خطرہ والے علاقوں سے نکل جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button