شوبز

’انڈر ورلڈ مافیا‘ کے خوف سے ممبئی منتقل نہیں ہوا، اے آر رحمان

ممبئی: بھارت کے شہرہ آفاق میوزک ڈائرکٹراے آر رحمان کا کہنا ہے کہ انڈر ورلڈ مافیا کی وجہ سے وہ ممبئی منتقل نہیں ہوئے۔

بھارتی اخبار کو انٹرویو میں 2  مرتبہ آسکرز اور 6 قومی ایوارڈز جیتنے والے اے آر رحمان نے کہا کہ معروف ڈائرکٹر اور فلم پروڈیوسر سبھاش گھئی نے ہندی سیکھنے اور اور ممبئی شفٹ ہونے کا مشورہ دیا تھا تاہم اس دور میں ممبئی پر انڈر ورلڈ مافیا کا راج تھا اس لیے ممبئی منتقل نہیں ہوا۔

اے آر رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک پروڈیوسر نے ممبئی میں رہائش اختیار کرنے کے بدلے بہت بڑا اور مہنگا گھر دینے کی پیشکش کی تھی لیکن میں نے یہ پیشکش بھی قبول نہیں کی۔ کچھ عرصہ لندن میں رہا اور امریکا میں کام کے سلسلے میں طویل عرصے رہنے کی غرض سے گھر بھی خریدا تاہم میرا اور میری فیملی کا دل نہیں لگا اور بھارت واپس آ گیا۔

 

پوری دنیا میں اپنے بہترین میوزک کے باعث مشہور ہونے والے اے آر رحمان اپنے خاندان کے ساتھ  بھارتی شہر چنئی میں رہتے ہیں۔ اے آر رحمان کے مشہور گانوں میں چھیاں چھیاں، عرضیاں اور دیگر شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button