پاکستان

کراچی میں فائر سیفٹی کے لیے موبائل ایپ تیار – شاپنگ مالز کا ڈیٹا اپ لوڈ ہوگا

کراچی کے کمیشنر نے فائر سیفٹی آڈٹ کے نتائج کو موبائل ایپ کے ذریعے عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا۔ 800 سے زائد شاپنگ مالز کا ڈیٹا اب ایپ پر دستیاب ہوگا۔

کراچی کے کمشنر سید حسن نقوی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کمرشل عمارتوں میں آتشزدگی کی روک تھام کے لیے فائر سیفٹی آڈٹ کے ڈیٹا کو موبائل ایپ اور ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی، پی ڈی ایم اے، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ بتایا گیا کہ شہر میں 800 سے زائد شاپنگ مالز اور کمرشل عمارتوں کا آڈٹ سروے مکمل ہو چکا ہے اور اس کا ڈیٹا اب عوام کے لیے موبائل ایپ کے ذریعے قابل رسائی ہوگا۔ یہ قدم کراچی کی فائر سیفٹی کے نظام کو مضبوط بنانے اور ہنگامی حالات میں تیز ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button