پاکستان
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں 5.3 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خوش قسمتی سے ابھی تک کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 اور گہرائی 174 کلومیٹر تھی۔ خوش قسمتی سے اب تک کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پشاور، کرم، مردان اور بونیر، سوات، شنگلہ، چارسدہ، لوئردیر میں زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔




