کھیل وکھلاڑی

لنکن پریمئیر لیگ؛ حسن علی انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی لنکن پریمئیر لیگ میں انجری کا شکار ہوگئے۔

لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) میں ڈمبولا اورا کی نمائندگی کرنے والے قومی پیسر حسن علی بدقسمتی سے گال ٹائٹنز کے خلاف پلے آف میچ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوئے، جس کے بعد انکی ٹورنامنٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر حسن علی نے مداحوں کو انجری کی اطلاع دیتے ہوئے تصدیق کی کہ میچ کے دوران لگنے والی چوٹ کے بعد انکی سرجری ہوئی ہے۔

 

مزید پڑھیں: ورلڈکپ سے قبل نسیم شاہ لنکن پریمیئر لیگ میں انجری کا شکار

انہوں نے لکھا کہ ٹورنامنٹ کا اختتام میرے لیے اچھے انداز میں نہیں ہوا تاہم میں ایونٹ کے کچھ بہترین لمحات کو یاد کرنا چاہوں گا جبکہ مجھے فوری طبی امداد فراہم کرنے پر ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ حسن علی نے فینز سے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست بھی کی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button