کھیل وکھلاڑی

ذکا اشرف کی کولمبو روانگی، کرکٹرز سے ملاقات متوقع

کراچی: چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی ذکا اشرف کولمبو روانہ ہو گئے، ان کی سری لنکا میں قومی کرکٹرز سے ملاقات متوقع ہے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب کولمبو روانہ ہو گئے، انھیں اس کی دعوت صدر سری لنکا کرکٹ موہن ڈی سلوا نے دی ہے، پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست کو ملتان میں ہو گا، 31 تاریخ کو سری لنکا میں میچز شروع ہونا ہیں، ذکا اشرف انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ اہم میٹنگز بھی کریں گے۔

پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کی کوشش ہے کہ تمام ٹیسٹ ممالک سے خوشگوار تعلقات استوار کریں، اس سلسلے میں وہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا قومی کرکٹرز کی سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم دوگنا کرنے کا اعلان

سری لنکا کرکٹ نے انھیں اتوار کو لنکا پریمیئر لیگ کا فائنل دیکھنے کیلیے مدعو کیا ہے، ساتھ ایشیا کپ کے حوالے سے بھی بات چیت ہو گی، ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم بھی سری لنکا میں ہی موجود ہے جہاں افغانستان سے سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 22 اگست کو ہمبنٹوٹا میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سینٹرل کنٹریکٹ، بورڈ نے بابراعظم کو اعتماد میں لے لیا

ذکا اشرف کی ممکنہ طور پر قومی کرکٹرز سے بھی ملاقات ہوگی، وہ سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیں گے۔

اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق پلیئرز معاوضوں میں دگنا اضافہ ہونے پر مطمئن ہیں، البتہ بعض امور پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے،امید ہے جلد معاہدوں کا اعلان کر دیا جائے گا، پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کرکٹرز سے کنٹریکٹ پر مذاکرات کر رہے ہیں۔

شیئرٹویٹشیئرمزید شیئر
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button