پاکستان

پی سی بی نے جدہ میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کیا

پاکستان کرکٹ بورڈ اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن نے ایک معاہدہ طے کیا جس کے تحت جدہ میں ایک جدید کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ اس اسٹیڈیم سے بین الاقوامی میچوں کی تمام ضروریات پوری ہوں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک جدید کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔ اس قدم کے لیے پی سی بی اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن (ایس اے سی ایف) کے درمیان ایک تاریخ ساز معاہدہ طے پایا۔ دونوں اداروں کے چیئرمین، محسن نقوی اور شہزادہ سعود بن مشعل بن محمد آل سعود نے اس معاہدے پر دستخط کر کے اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کا عہد کیا۔ معاہدے کے تحت بنائے جانے والا اسٹیڈیم بین الاقوامی کرکٹ کے تمام تقاضوں کو پورا کرے گا اور پاکستان کو عالمی کرکٹ میچوں کی میزبانی کے لیے ایک جدید سہولت فراہم کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button