پاکستان

پنجاب میں شدید بارش اور آندھی سے 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی

پنجاب میں شدید بارش اور آندھی کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔ اٹک اور پارا شاہین باغ میں دیواریں اور چھتیں گر گئیں۔

پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش اور تیز آندھی کے باعث متعدد حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔ ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق سب سے زیادہ نقصان اٹک میں ہوا، جہاں نیا پمپ کے قریب ایک دیوار گرنے سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور تین افراد شدید زخمی ہوئے۔ پارا شاہین باغ میں ایک گھر کی چھت گرنے سے مزید تین افراد زخمی ہو گئے۔ خوشاب کے قائد آباد میں آسمانی بجلی کے جھٹکے سے بھی چند افراد زخمی ہوئے۔ حکومت نے فوری طور پر ہنگامی امداد کا بندوبست کیا اور متاثرین کو طبی سہولت فراہم کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button