بین الاقوامی

خطے میں امریکی جنگی مشقوں کا کرارا جواب دینگے، شمالی کوریا

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے کروز میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا۔

شمالی کوریا کی سرکاری ایجنسی کے مطابق اسٹریٹیجک کروز میزائل کا تجربہ مشرقی ساحل کے قریب بحری جہاز سے کیا گیا۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان بھی میزائل تجربے کے وقت موجود تھے۔ میزائل کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے بیان میں کہا کہ خطے میں امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں کا موثر جواب دیا جائے گا اور شمالی کوریا کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

شمالی کوریا کی جانب سے بیان میں جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے جنگ کی ریہرسل قرار دیا گیا۔شمالی کوریا کے ہیکرز جنگی مشقوں سے متعلق کانٹریکٹر کی ای میلز کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔ امریکا اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے اور اسے علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button