پاکستان

پی ایس ایل 11: اسلام آباد کی فتح

پی ایس ایل 11 کے 25ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ اسلام آباد نے 151 رنز کا ہدف آسانی سے حاصل کر لیا۔

پی ایس ایل 11 کے 25ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 151 رنز کا ہدف 15.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس میچ میں سمیر منہاس نے 36 گیندوں پر 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ڈیون کونوے نے بھی 53 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ شاداب خان نے 31 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔ کراچی کنگز کی جانب سے حسن اور معین علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 150 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button