پاکستان
یو اے ای میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

متحدہ عرب امارات نے 20 اپریل سے طلبہ اور اساتذہ کی فزیکل حاضری کی اجازت دے دی ہے۔ اسکولوں کو آن لائن اور فزیکل کلاسز کے امتزاج کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ تعلیم نے ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 20 اپریل سے تمام طلبہ اور اساتذہ کی اسکولوں میں فزیکل حاضری ہوگی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ سرکاری و نجی نرسریوں اور اسکولوں میں کلاسز شروع کرنے کے لیے مکمل تیاری کر لی گئی ہے۔ اس دوران، تعلیمی اداروں میں سہولیات کی بہتری اور حفاظتی اقدامات بھی کیے جائیں گے جس کے تحت فیزیکل اور آن لائن تعلیم کا امتزاج اپنانے کی بھی اجازت ہے۔




