اوورسیز کا پیغام پاک فوج کے نام “انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد
برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سیمینار با عنوان بارسلونا “اوورسیز کا پیغام۔ پاک فوج کے نام “انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد کیا گیاْ۔
جس کے مہمان خصوصی لارڈ واجد خان اور زیر صدارت تمغہ خدمت چئیرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کی۔
پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد اور ترا ضمیر میرا ضمیر جزل عاصم منیر کے فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے۔ سینکڑوں پاکستانیوں نے سبز ہلالی لہرا کر پاکستان اور افواج پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاک فوج ہمارے متے کا جھمر ہے۔ پوری پاکستانی قوم اور اوورسیز میں بنسے والے پاکستانی ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ہم مل کر پاکستان کی ترقی،خوشحالی،استحکام،اور دفاع کی مضبوطی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ اور پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کےلئے ہمشیہ کوشاں رہیں گے۔