یورپ اور برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کا انسانی حقوق کونسل کے سامنے بھارتی حکومت کے مظالم کے خلاف مظاہرہ
عالمی برادری کی توجہ کے لیئے بروکن چیئر اسکویئر پر ٹینٹ نمائش اور پوسٹر ڈسپلے کا اہتمام, علامتی کفن پہنے ہوئے کشمیریوں نے کشمیر میں "اجتماعی قبروں" کے واقعہ کو اجاگر کیا
جینیوا۔ امن نیوز انٹرنیشنل ۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 52 واں اجلاس جو اس وقت جنیوا میں جاری ہے۔
اس موقع پر انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی عمارت کے سامنے بروکن چیئر اسکویئر پر ٹینٹ نمائش اور پوسٹر ڈسپلے کا اہتمام کیا۔ علامتی کفن پہنے ہوئے کشمیریوں نے کشمیر میں “اجتماعی قبروں” کے واقعہ کو اجاگر کیا،
تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر ہندوستان کے غیر قانونی قبضے کے حوالے سے عالمی بے حسی کو توڑا اور بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے اور معصوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جا سکے۔
مظاہرین نے بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانےاور کشمیر پر اپنی ہی پاس کردہ قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔
تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر رہنما فہیم کیانی اور اقوام متحدہ کشمیر کے وفد کے سربراہ الطاف حسین وانی نے جینیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے باہر علامتی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کہاکہ علامتی احتجاج ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو اپنے آپ کو انسانی حقوق کے چیمپئن سمجھتے ہیں ۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پر عدم فعالیت نے انسانی حقوق کے ان محافظوں کو بے نقاب کر دیا ہے،” انہوں نے کہا۔ “ہم اپنی آواز کو ہر صورت سنائیں گے کیونکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حق خود ارادیت کی جدوجہد سورج کی روشنی کی طرح حقائق اور سچائی پر مبنی ہے۔” اور کشمیری ایک دن ضرور اپنی آزادی کا سورج چڑتا ہوا دیکھیں گے۔
کشمیر وفد جینیوا کے سربراہ الطاف حسین وانی نے انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ انڈیا کے زیر تسلط کشمیر میں پیدا شدہ نئی حقیقتوں کے بارے میں اپنی آنکھیں کھولیں کیونکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت آبادیاتی دہشت گردی کا ارتکاب کر رہا ہے۔
الطاف حسین وانی نے یو این ایچ آر سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’بھارت جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ “یہ شرم کی بات ہے کہ ہندوستان جنیوا کے اس ایوان میں بیٹھا ہے جب کہ اس کی فاشسٹ فوجی قوتیں IIoJK میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔”
کشمیر وفد جینیوا کے سربراہ نےاپنی خطاب میں مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر مقامی کشمیریوں کو “جو زیادہ تر بنیاد پرست ہندو فاشسٹ ہیں انہیں IIoJK میں آباد کر کے آباد کار استعماریت کو تیز کیا ہے۔
وانی نے کہا، “یہ وقت ہے کہ با ضمیر لوگ اور جو کہ آزادی، عزت اور احترام کے لیے کھڑے ہیں اور اس روایت پر یقین رکھتے ہیں، اب اٹھ کھڑے ہوں اور IIoJK میں ہندوستان کی استعمار کے خلاف کشمیریوں کا ساتھ دیں۔”
اس مظاہرے میں یورپ، اٹلی برطانیہ جینیوا اور دیگر یوپی ممالک کے علاہ چوہدری بابر وڑائچ صدر تحریک کشمیر یورپ اٹلی، ڈاکٹر شیخ ولید رسول، برطانیہ سے محترمہ شمیم احمد شال، سردار امجد یوسف،ایڈیٹر پرویز اے شاہ، فیض نقشبندی، حسن البنا، ڈاکٹر شگفتہ اشرف، ڈاکٹر سائرہ شاہ نائلہ کیانی، راجہ وسیم جنرل سیکرٹری تحریک کشمیر یورپ اٹلی،طاہر محمود چوہدری ممبر تحریک کشمیر۔ چوہدری منیر، نائب صدر تحریک کشمیر؛ تنویر قادر صابق، سابق صدر تحریک کشمیراٹلی، چوہدری یاسر راجہ شیراز بانی، رکن تحریک کشمیر، تحریک کشمیر کے رکن غضنفر علی اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے مظاہرے میں شرکت کی۔