تارکین وطن
اب سندھ کی باگ ڈور بھی پی ٹی آئی سنبھالے گی
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنمااکرم احمد گوہر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ آصف زرداری اوراس کی نام نہادسیاسی جماعت اندرون سندھ کے بعد اب ذوالفقارعلی بھٹو کے مزارکی چاردیواری تک محدودہوجائے گی۔
اب سندھ کی باگ ڈور بھی پی ٹی آئی سنبھالے گی اوروہاں تعمیروترقی کانیا دور شروع ہوگا ۔ پی ڈی ایم نے قومی معیشت پرجس انداز سے شب خون مارا وہ ناقابل معافی ہے۔
نیب نے قومی چوروں کوچھوڑدیا لیکن باشعور عوام اپنے ووٹ کی پرچی سے ان کی سیاست کے پرخچے اڑادیں گے ۔