تارکین وطن
اس وقت قومی سیاست کی ڈور کپتان کے ہاتھوں میں ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنماآصف برلاس پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ عمران خان اقدار جبکہ ان کے مدمقابل نیب زدگان اقتدار کی سیاست کررہے ہیں۔
عمران خان کاہاتھ عوام کی نبض پر ہے،سیاسی پنڈت پی ڈی ایم کی شکست فاش کی نویدسنارہے ہیں۔اس وقت قومی سیاست کی ڈوریاں کپتان عمران خان کے ہاتھوں میں ہیں ،وہ جوچاہیں گے وہی ہوگا ۔
اگرعمران خان نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کادوٹوک فیصلہ کرلیا ہے توپھرقومی چوروں کااتحاد انہیں اس سیاسی جہاد سے نہیں روک سکتا۔