تارکین وطن
پیپلز پارٹی تمام جماعتوں کو ہرا دیگی
برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل)ملک اجمل سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی بیلجیئم نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام نے لاکھوں کی تعداد میں چیئرمین پیپلز پارٹی کے جلسہ میں شرکت کرکے ایک مرتبہ پھر بلاول بھٹو زرداری کے حق میں اپنا فیصلہ 8فروری سے پہلے ہی سنا دیا ہے۔
لوگ کراچی میں پیپلز پارٹی کے خلاف انتخابی اتحاد بنانے جارہے ہیں ان کو ابھی سے اپنی یقینی شکست واضح طور پر نظر آرہی ہے اسی لیئے پیپلز پارٹی مخالف قوتیں متحد ہو کر صرف اور صرف پیپلز پارٹی کے مقابلے میں آرہی ہیں جو اس بات کا بھی واضح ثبوت ہے کہ یہ جماعتیں ابھی سے اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے ہمارے مقابلے میں آگئی ہیں۔
اور انہوں نے مان لیا ہے کہ اگر ہم اکھٹے ہوں گے تو پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرسکیں گے وگرنہ پیپلز پارٹی تو ان کو سیاسی انتخابی میدان میں شکست فاش دے گی۔