ملک تیزی کے ساتھ خوراک کی کمی کی طرف بڑھ رہا ہے
برسلز (امن نیوز) اظہر دستگیر سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم اور معروف سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت بیلجیئم نے امن نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آصف زرداری اور نواز شریف خاندانوں نے لوٹ مار کی چرا گا ہ بنا رکھا ہے شہباز سرکار کشکول پکڑ کر ملک ملک بھیک مانگ رہا ہے ۔
آٹا،چینی،گھی،دالیں اور خوردو نوش کی عام اشیاء غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں امپورٹڈ حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں جو غریب عوام کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہے۔
ملک تیزی کے ساتھ خوراک کی کمی کی طرف بڑھ رہا ہے مگر حکمرانوں کو ہوش نہیں جنگی بنیادوں پر اقدامات نہیں کیے تو ملکہ قحط سالی کا شکار ہو سکتا ہے جس کے ذمہ دار امپورٹڈ حکمران ہون گے ۔
حکمرانوں کی طرف توجہ صرف اپنی کرپشن کے کیس ختم کروانے پر مرکوز ہے ملک و قوم کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے اور فوری طور پر ملک میں نئے انتخابات کروائے جائیں تاکہ ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام اسکے