نواز شریف واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو در پیش مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں
برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) میاں محمد اکبر سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن بیلجیئم نے کہا ہے کہ نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہے جو پاکستان کو در پیش مسائل سے نجات دلا سکتا ہے۔
آج ملک میں بے روزگاری ،لاقانونبیت ،معیشت تباہ حال اور امن وامان کا مسلئہ درپیش ہے۔ جس کا صرف ایک ہی حل ہے کہ ملک میں فوری انتخابات کرائیں جایئں ہوش کے بجاے جوش سے کام لیا تو ملک کے اندر انارکی پھیل سکتی ہے اور خدا ناخواستہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٓاج ملک کو اتحاد یگانگت اوربھائی چارے کی ضرورت ہے اگرہم نے صبرو تحمل کا مظاہرہ نہ کیا تو خدانا خواستہ ملک ٹو ٹنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ آئندہ انتخابات میں بھر پور کامیابی حا صل کرے گی اور ملک کو تباہی تک پہنچانے والوں ووٹ کی طاقت سے شکست فاش دے گی آج ملک میں بڑھتی مہنگائی بے روز گاری کا ذمہ دار عمران خان اور اس کی جماعت ہے موجودہ حکومت پاکستان جلد بحرانوں سے نکال لے گی۔