تارکین وطن

جنیوا میں جشن آزادی پاکستان کے حوالے مختلف کھیلوں کی تقریب کا انعقاد

سوئیزرلینڈ(امن نیوز انٹرنیشنل)مورخہ 13اگست کو سوئیزر لینڈ کے شہر جنیوا میں جشن آزاد ی پاکستان کے حوالے سے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مختلف کھیلوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں کرکٹ، ہاکی اور رسہ کشی کے دلچسپ مقابلے ہوئے اور ان مقابلوں میں بچوں سمیت پاکستانی ڈائس پورہ نے بھی بھر پور شرکت کی۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کے ایمبسیڈر عامر شوک تھے۔ کھیلوں کے دوران سپیکر پر پاکستانی ملی نغمے بجائے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایمبسیڈر عامر شوکت نے کہا کہ جشن آزادی کے اس موقع پر پاکستانی ڈائس پورہ کی جانب اکھٹے ہو کر ایسے ایونٹ کروانا قومی یکجہتی کی مثال ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے جسے ہمارے بڑوں نے اپنی جانوں کے نظرانے دے کر حاصل کیا۔ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور ہم ہمیشہ اپنے وطن کا پرچم بلند رکھیں گے۔ تقریب کے آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button