تارکین وطن

ملک کے اعلٰی عدلیہ پر خودکش حمل

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) میر غلام ربانی المعروف بابو بھائی سینئر جرنل سیکٹر پی ٹی آئی نے امن نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ انہیں توہین عدالت میں فارغ کر کے گھر بھیج دے اور یہ سیاسی شہید بن جائیں یا عدالت کو دباو میں لاکر اپنی مرضی کے فیصلے لیکر اقتدار سے چمٹے رہیں اور مختلف بہانوں سے سالہا سال الیکشن ہی نہ ہونے دیں اور سارے چور مل کر ملک و قوم کو لوٹتے رہیں۔

لیکن اب قوم کا شعور بھی بیدار ہوچکا ہے اور سیاسی میدان میں نہ بکنے والی نہ جھکنے والی پی ٹی آئی بھی عمران خان کی قیادت میں کھڑی ہے اور عدلیہ بھی آئین کی پاسداری کے لئے جاگ رہی ہے اور جھکنے کے لئے بھی تیار نہیں بلکہ آئین شکنوں کے خلاف ڈٹ گئی ہے پی ڈی ایم کے پاپوں کا گھڑا بھر چکا ہے جو کسی وقت بھی پھوٹ جائے گا۔

پی ٹی آئی اور پوری قوم آئین کی پاسداری اور عدلیہ کے تحفظ کے لئے تیار کھڑی ہے اگر فاشسٹوں نے اپنا رویہ نہ بدلا تو پھر انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button