یورپی دارالحکومت برسلز میں عید مِلن پارٹی کا اہتمام
برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل)مہاراجہ تندوری گروپ کے سی ای او اور فوکل پرسن برائے یورپی یونین علی چوہدری نے دوستوں کے اعزاز میں عید مِلن پارٹی کا اہتمام کیا۔
پروگرام میں جامع مدینتہ الرسول برسلز کے امام و خطیب مبلغ اسلام حضرت علامہ پیر سید صاحبزادہ حسنات احمد بخاری مدظلہ العالی معروف بزنس مین نعیم ڈار۔ کاشف وڑائچ۔ رفاقت ڈوگر۔ چوہدری شارق صابر۔ مسلم لیگ نون یوتھ ونگ بلجیئم کے صدر احمد جوئیہ۔ صحافی رانا فلک شیر۔ صحافی ندیم بٹ کے علاوہ دیگر دوستوں نے بھرپور شرکت کی۔ تمام دوستوں نے علی چوہدری کا عید مِلن پارٹی کے انعقاد پر خوشی کا اظہار اور شکریہ ادا کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح علی چودھری نے مہمان نوازی کی اپنی روایت کو قائم کرتے ہوئے اس بڑی عید پر بھی ایک بار پھر دوستوں کے ساتھ مل کر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیاجو کہ خوش آئند ہے
جبکہ آخر میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علی چوہدری نے کہا کہ دیارِ غیر میں رہتے ہوئے ہمیں اپنے قومی اور مذہبی تہوار مل جل کر منانے چاہیے یہی ہمارا حسین ہے اور اتفاق میں برکت ہے
پروگرام کے اختتام پر مبلغ اسلام حضرت علامہ پیر سید صاحبزادہ حسنات احمد بخاری نے پاکستان کی سلامتی اور عوام کی خوشحالی اور خصوصاً شہداء پاکستان کے لیے دعا کی پروگرام کی تصاویری جھلکیاں۔۔