نواز شریف سے 2018 میں حکومت نہیں بلکہ ترقی چھین لی گئی
برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل)عبداللہ سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن بیلجیئم نے کہا ہے کہ پاکستان پر دنیا کا اعتماد بحال ہوا ہے اسکے بعد سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے،ملکی معیشت کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ قوموں کے مستقبل کا انحصار میزائلوں پر نہیں بلکہ کلاس رومز کے انقلاب میں ہے،امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ دنیا میں اسلام و مسلمان مظاہرے کرنے پر مجبور ہیں،
انہوں نے کہا کہ ہماری شناخت پاکستان سے بڑی نہیں، ہمیں اپنی سیاست و ریاست کے مفاد میں فرق کی تمیز سیکھنا ہوگی،پاکستان کے خلاف مہم چلائی جا رہی،ہم نے مشرف کے مارشل لاء کا سامنا کیا لیکن کبھی امریکہ جاکر نہیں کہا پاکستان کی امداد بند کردو،
انہوں نے کہا کہ 2018میں نواز شریف کی حکومت نہیں بلکہ ترقی چھین لی گئی، اب پاکستان پر دنیا کا اعتماد بحال ہوا ہے،سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے،ملکی معیشت کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔