تارکین وطن

امپورٹڈحکومت کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت ڈوب رہی ہے

برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل)  سینئیر رہنما ضیا ندیم بٹ پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ امپورٹڈحکومت کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت ڈوب رہی ہے، نام نہاد تجربہ کار ٹیم پاکستان کو بہت پیچھے لے گئی ہے،عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل کی بات سیاست کے لیے نہیں پاکستان کے لیے کی ہے۔

اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے۔قوم اس کرپٹ حکومت سے نجات چاہتے ہیں ملک میں جب بھی الیکشن ہوئے پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہوگئی ہے۔

سازش سے پی ٹی آئی کی حکومت کی تبدیلی نے ملک کو تباہ کر دیا ہے،کرپٹ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے معیشت کی بہتری کیلئے فوری قومی انتخابات ہونے چاہئے دوست ممالک امپورٹڈ حکومت پر اعتمادکرنے کو تیار نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button