تارکین وطن
ان شا اللہ اب عمران خان سندھ کی طرف پیش قدمی کریں گے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنماچوہدری تجمل تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ ان شا اللہ اب عمران خان سندھ کی طرف پیش قدمی کریں گے اور آئندہ عام انتخابات میں وہاں بھی حکومت بنائیں گے۔
عمران خان کی حکومت آئے گی تو ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں، اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہوگا اور رجیم چینج کے ذریعے ترقی کے سفر میں جو تعطل ڈالا گیا تھا اسے ختم کر کے اپنی پوری استعداد سے دوبارہ ترقی کے سفر کا آغاز کریں گے۔