تارکین وطن

پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے:چوہدری زاہد رضا بھدر

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی و عوامی نمائندہ جماعت ہے جس کو مختلف مظالم اور غیر آئینی و غیرقانونی طریقوں سے دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی گئی۔

پی ٹی آئی کے رہنماوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے ہماری خواتین کو ڈرایا و دھمکایا گیا اور جھوٹے کیسز میں پھنسایا گیا لیکن وقت نے ثابت کیا کہ ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ مخصو ص نشستوں کے فیصلے کے ساتھ ساتھ بانی پی ٹی آئی کا عدت نکاح کیس بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے وہ دن دورنہیں جب بانی پی ٹی آئی پر بنائے گئے تمام جھوٹے کیسز ایک ایک کر کہ ختم ہوتے چلے جائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button