تارکین وطن

پاکستان مسلم لیگ ن میں پھوٹ ڈالوانے کی سازشیں ناکام:حاجی پرویز

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل)حاجی پرویز صدر پاکستان مسلم لیگ ن بیلجیئم نے کہا ہے کہ قائد پاکستان مسلم لیگ(ن)میاں نوازشریف کی مدبرانہ قیادت میں وزیراعظم پاکستان میاں محمدشہبازشریف کا پارٹی کا صدر،سنیئر نائب صدر مریم نواز، مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال اوراوورسیز آرگنائزراسحاق ڈار اورسیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا منتخب ہوناخوشی کاباعث ہے۔

ان عناصر کوناکامی کا منہ دیکھناپڑا ہے جو پاکستان مسلم لیگ ن میں پھوٹ ڈالوانے کی سازشیں کررہے تھے، میاں محمدشہبازشریف ایک ویژنری سیاسی رہنما ہیں، پارٹی کی کمان سنبھالنے کے بعد وہ سیاسی تدبر اورمعاملہ فہمی سے جماعت کے استحکام اورعوامی مقبولیت میں نمایاں کردار اداکریں گے۔

قائد میاں نوازشریف نے اپنی خدمت کی سیاست اور کارکنوں کو عزت و احترام دے کر جومقام حاصل کیااسے سب قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور انہیں ہردالعزیز عوامی رہنما ہونے کا اعزاز حاصل ہے،کوئی طاقت انہیں عوام سے دور نہیں کرسکتی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button