تارکین وطن
وقت آگیا کہ ڈائیلاگ کی سیاست شروع کی جائے: ملک محمد اجمل
برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل)ملک محمد اجمل سینئر پاکستان پیپلز پارٹی بیلجیئم نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ڈائیلاگ کی سیاست شروع کی جائے۔محمد اجمل نے کہا ہے کہ انتشار اور ذاتیات کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا۔
ان کا کہنا ہے کہ بد تہذیبی اور گالم گلوچ کی سیاست نے اداروں اور امیدواروں کا تشخص تہس نہس کر دیا۔محمد اجمل کا مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انتشار کی سیاست ختم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
مفاہمت کی سیاست ملک کی ضرورت ہے۔سیاست میں کوئی چیز حرفِ آخر نہیں، شراکت داری اور سیاستداری الیکشن کے بعد کا مرحلہ ہے۔