جینیوا میں جاری اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے چونویں اجلاس
جینیوا(امن نیوز انٹرنیشنل) جینیوا میں جاری اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے چونویں اجلاس کے دوران بروکن چیئر سکویئر پر انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں نے انڈیا میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی پامالی اور اقلیتوں پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے ٹینٹ اور پوسڑز آویزاں کیے ۔ ان پوسٹرز کے ذریعے انڈیا میں اقلیتوں کی خستہ حالی کو اجاگر کیا گیا اور اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی کہ وہ نارتھ ایسٹ انڈیا میں جاری مظالم اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
اس موقع پر بروکن چیئر سکویئر پر انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں نے انڈیا میں جاری انسانی حقوق کی پامالی اور اقلیتوں پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ مظاہرین نے پوسٹرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تشدد کا ارتکاب کرنے والے افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے مظاہرین نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ انڈیا میں اقلیتوں پر جاری مظالم کو روکنے اور انکے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلیے اپنا کردار کرے