تارکین وطن
الیکشن کمیشن کا کام پرچے کروانا نہیں بلکہ الیکشن کروانا ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) میر غلام ربانی المعروف بابو بھائی سینئیر جنرل سیکٹر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کام پرچے کروانا نہیں بلکہ الیکشن کروانا ہے۔
حکومت کے ارادے واضح ہو چکے ہیں، عوام کو سمجھ جانا چاہیے کہ یہ الیکشن نہیں کچھ اور کرنے جا رہے ہیں۔
پاکستان کی عوام جان چکے ہیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ڈی ایم حکومت کے ہاتھوں یرغمال ہوتے ہوئے عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف فریق بن چکا ہے اور تسلسل کے ساتھ غیر آئینی، غیر اخلاقی سرگرمیوں کا مرتکب ہورہا ہے۔