تارکین وطن

عمران خان کی مقبولیت ایک حقیقت ہے

برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) معروف سیاسی، سماجی ،کاروباری شخصیت و پاکستان تحریک انصاف بیلجیم بزنس ونگ کے صدر شیخ کاشف نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت ایک حقیقت ہے جس کو جھٹلانا روزِ روشن کو رات قرار دینے کے مترادف ہے۔

کوئی مانے یا نہز مانے اس وقت پاکستانی عوام کی واضح اکثریت عمران خان اور انکے موقف کے ساتھ ہے۔ اور اس بات کا واضح فیصلہ چاروں صوبوں کے عوام ضمنی انتخابات میں دے چکے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکمران انتخابات سے راہ فرار کے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔تحریک انصاف پہلی بار وفاق میں حکومت میں آئی اورپونے چار سالہ دور میں اصلاحات پر توجہ مرکوز کی گئی جس سے معیشت کے تمام شعبے بہتری کی جانب گامزن ہوئے جس کی دنیا معترف ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button