تارکین وطن
عوام کو مہنگائی کے سمندر میں دھکیل دیا گیا
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) شکیل گوہر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ نون لیگ کی گھٹیا انتقامی سیاست اداروں اور ججز پر حملوں کی تاریخ بھری پڑی ہے مریم نواز بار بار قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے عوام نے مریم نواز کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔
ماضی میں بھی نون لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اور ججز پر دباؤ ڈال کر اپنے مرضی کے فیصلے کروائے اب بھی مریم نواز کے ذریعے ججز پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
عوام کو مہنگائی کے سمندر میں دھکیل دیا گیا حکمران اور ان کے حواری قوم کا ٹیکسوں کے پیسے پر عیاشی کر رہے ہیں