تارکین وطن
پی ڈی ایم عمران خان کی ہر چال کا منہ توڑ جواب دیگی
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنما عبداللہ بٹ پاکستان مسلم لیگ ن بیلجیئم نےکہا ہے کہ پی ڈی ایم عمران خان کی ہر چال کا منہ توڑ جواب دیگی،عام انتخابات میں (ن)لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور حکومت تشکیل دے گی۔
ملکی سیاست میں عدم برداشت کو فروغ دینے والے عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ بد قسمتی سے عمران خان اور ا ن کے غیر سنجیدہ ٹولے نے اپنی نا اہلی اور غیر ذمہ داری سے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔
جس سے نکلنے کے لئے کوئی ایک پارٹی اکیلی کامیاب نہیں ہو سکتی،عمران خان اور اس کی ٹیم کی نااہلیت اور ناقص پالیسوں نے ملک میں معاشی بحران پیدا کیا۔