ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کے ذاودر پارک میں 13 ویں پاکستان میلہ فیسٹیو ل کا انقاد کیا گیا
ہالینڈ(امن نیوز انٹرنیشنل) ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کے ذاودر پارک میں 13 ویں پاکستان میلہ فیسٹیو ل کا انقاد کیا گیا میلے کا افتتاح ہالینڈ میں پاکستان کے سفیر سلجوق مستنصر تا رڑ نے کیا میلے میں سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ کے افسران میں محمد واصف، ڈپٹی ہیڈ آف مشن، کمر شل قو نصلر نے راو رضوان الحق فاطمہ حمدیہ فرسٹ سیکریٹری، جمال ناصر فرسٹ سیکریٹری کے علاوہ ہالینڈ کے مخلتف شہروں سے پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی_سفارتخانہ پاکستان کی ٹیم کمیونٹی کے معاملات کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی ہے۔
سفیر سلجوق مستنصر تا رڑ نے میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس سال ہالینڈ کے ساتھ پاکستان کے سفارتی تعلقات کی پچھتر ویں سالگرہ منارہے ہیں پاکستان اور ہالنڈ کے مابین تعلقات بڑے مضبوط اور مستحکم ہیں پاکستان ایک ڈائیورس اور رچ کلچر والا ملک ہے اور آپ لوگ پاکستان کا مثبت چہرہ ہیں۔
میلے میں نظامت کے فرائیض سید اعجاز سیفی نے ادا کیے اس موقع پر پاکستانی لذ یذ کھانوں اور پاکستانی مصنوعات کے سٹالز بھی لگائے گیۓ جسے لوگوں نے خوب سراہا میلے میں پاکستان کی معروف سنگر آئمہ بیگ اور بر طانیہ سے آئے ہوئے سنگر ایزو اور دیگر مقامی سنگرز نےاپنی پرفارمنس پیش کر کے خوب داد حاصل کی