تارکین وطن

اس بجٹ کو تاجر، کسان اور آئی ایم ایف سمیت پوری قوم نے مسترد کر دیا ہے

امن نیوز انٹرنیشنل)شیخ کاشف سینئر رہنما پاکسستان تحریک انصاف بیلجیئم ؛ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس حکومت نے 1500 ارب کا پاکستانیوں پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے، گزشتہ روز 215 ارب کے مزید ٹیکسز کی نوید قوم کو سنائی گئی ہے پھر بھی آئی ایم ایف ریونیو ٹارگٹ سے مطمئن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی انڈسٹری بحرانی کیفیت کا شکار ہے، ٹیکسٹائل ملز اس وقت بند پڑی ہیں،40 فیصد ٹیکسٹائل ودیگر انڈسٹری بند ہو چکی ہے یا بند ہونے والی ہیں۔25لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا دارو مدار زراعت پر ہے، معیشت کی ریڑھ کی ہڈی زراعت پر بھی بے جا ٹیکسز لگا دیئے ہیں، کھاد پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی نافذ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی معیشت کو صرف زراعت کا شعبہ ہی گروتھ دے سکتا ہے لیکن بے جا ٹیکسز سے کسان پریشان ہیں، کہتے ہیں زراعت پر ریلیف دیا ہے مگر زرعی ادویات پر 5 فیصد ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے،اس بجٹ کو تاجر، کسان اور آئی ایم ایف سمیت پوری قوم نے مسترد کر دیا ہے۔ا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button